QR CodeQR Code

ایشیائی ممالک امریکی جاہ طلبی کیخلاف میں اُٹھ کھڑے ہوں، چین

13 Oct 2020 22:32

رشیاٹوڈے کیمطابق چینی وزیر خارجہ نے اپنے ہمسایہ ممالک کو امریکہ کے جیوپولیٹیکل گھناؤنے عزائم کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کی تلقین کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خطے کے ممالک جنوبی بحیرۂ چین کے اندر اشتعال انگیز اقدامات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔


اسلام ٹائمز۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی (Wang Yi) نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اپنے ہمسایہ ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی جاہ طلبی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ رشیاٹوڈے کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے اپنے ہمسایہ ممالک کو امریکہ کے جیوپولیٹیکل گھناؤنے عزائم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی تلقین کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خطے کے ممالک جنوبی بحیرۂ چین کے اندر اشتعال انگیز اقدامات کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ رپورٹ کے مطابق وانگ یی نے اپنے ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ "جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم" کے رکن ممالک خطے کے اندر امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے آپس میں وسیع تعاون کریں۔

چینی وزیر خارجہ نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی کہ جنوبی بحیرۂ چین کو بڑے بحری بیڑوں یا جنگی کشتیوں کے ذریعے بڑی طاقتوں کی زور آزمائی کا میدان ہرگز نہیں بننا چاہئے۔ وانگ یی نے کہا کہ چین اور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم امن و امان کی برقراری کے لئے ضروری توانائی، عقلمندی اور مکمل ذمہ داری کی حامل ہے۔ وانگ یی نے قبل ازیں بھی جنوب مشرقی ایشیاء کے اپنے دورے میں جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جنوبی بحیرۂ چین کے اندر بیرونی مداخلت کو روکنے کے لئے تعاون کرے۔


خبر کا کوڈ: 891899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891899/ایشیائی-ممالک-امریکی-جاہ-طلبی-کیخلاف-میں-ا-ٹھ-کھڑے-ہوں-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org