QR CodeQR Code

بحرین، اسرائیل دوستی پر احتجاج کرنیوالوں کیخلاف شدید کارروائی کا اعلان

13 Oct 2020 23:14

عرب ای مجلے الخلیج آنلائن کیمطابق بحرینی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ (غاصب صیہونی رژیم) اسرائیل کے ساتھ بحرینی دوستی کیخلاف سرگرم سوشل میڈیا یوزر فتنہ انگیزی، قومی امن و امان کی تباہی اور اجتماعی یکجہتی کو درہم برہم کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بحرینی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسرائیل-بحرین دوستی معاہدے کے خلاف سرگرم شہریوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ عرب ای مجلے الخلیج آنلائن کے مطابق بحرینی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر "بحرین کے خلاف اور اس کی توہین میں سرگرم" عناصر کا پیچھا کر کے انہیں قانونی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ بحرینی وزارت داخلہ نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ (غاصب صیہونی رژیم) اسرائیل کے ساتھ بحرینی دوستی کے خلاف سرگرم سوشل میڈیا یوزر، فتنہ انگیزی، قومی امن و امان کی تباہی اور اجتماعی یکجہتی کو درہم برہم کرنے کے ساتھ ساتھ بحرین سے باہر مقیم اشتہاریوں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ واضح رہے کہ جاری سال ستمبر کے اواسط میں امریکی ایماء پر متحدہ عرب امارات و بحرین کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کر لئے گئے تھے جس پر فلسطین سمیت پوری امتِ مسلمہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے غداری قرار دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 891909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891909/بحرین-اسرائیل-دوستی-پر-احتجاج-کرنیوالوں-کیخلاف-شدید-کارروائی-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org