QR CodeQR Code

عراق، بغداد سے ابو مصعب الزرقاوی کا نائب گرفتار

13 Oct 2020 23:40

عرب ای مجلے بغداد الیوم کیمطابق عراقی فیڈرل پولیس نے ایک خصوصی کارروائی کے دوران بغداد کے محلے "الرفاق" سے القاعدہ کا ایک مرکزی سرغنہ گرفتار کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق دارالحکومت سے بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم القاعدہ کے سابق سربراہ "ابو مصعب الزرقاوی" کے ایک نائب کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عرب ای مجلے بغداد الیوم کے مطابق عراقی فیڈرل پولیس نے ایک خصوصی کارروائی کے دوران بغداد کے محلہ "الرفاق" سے القاعدہ کا ایک مرکزی سرغنہ گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عراقی پولیس کی جانب سے صوبہ دیالی سے اس دہشتگرد کی تعقیب جاری تھی جبکہ کامیاب انٹیلیجنس آپریشن کے بعد بغداد کے ایک محلے سے اسے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والا دہشتگرد صوبہ دیالی کے علاقے "ھبھب" کے اندر القاعدہ کے لئے سرگرم تھا۔


خبر کا کوڈ: 891912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891912/عراق-بغداد-سے-ابو-مصعب-الزرقاوی-کا-نائب-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org