QR CodeQR Code

مرکزی یمن میں ایک بڑے آپریشن کیلئے ملکی فوج ہائی الرٹ

13 Oct 2020 23:59

عرب نیوز چینل المسیرہ کیمطابق میجر جنرل عبداللطیف المہدی نے مرکزی یمن کے اندر ایک وسیع آپریشن کیلئے ہائی الرٹ رہنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ یمن اسوقت دفاعی حالت سے مکمل طور پر خارج ہو چکا ہے جبکہ ہم مکمل آزادی و خودمختاری کے حصول کیلئے اسوقت ایک وسیع تزویراتی حملہ کرنے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی فوج ملک کے مرکزی علاقوں میں ایک بڑے آپریشن کے لئے آخری تیاریوں میں مصروف ہے۔ رپورٹ کے مطابق یمن کے مرکزی علاقوں پر مشتمل زون نمبر 6 و 7 کے آپریشن کمانڈر میجر جنرل عبداللطیف المہدی نے آج منعقد ہونے والے کمانڈرز کے ایک ہنگامی اجلاس میں ان دونوں علاقوں کے اندر فوج کے ہائی الرٹ رہنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق میجر جنرل عبداللطیف المہدی نے مرکزی یمن کے اندر ایک وسیع آپریشن کے لئے ہائی الرٹ رہنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ یمن اس وقت دفاعی حالت سے مکمل طور پر خارج ہو چکا ہے جبکہ ہم مکمل آزادی و خودمختاری کے حصول کے لئے اس وقت ایک وسیع تزویراتی حملہ کرنے جا رہے ہیں۔

یمنی مرکزی علاقوں کے آپریشن کمانڈر نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ یمن، آج ایک عظیم فتح کی دہلیز پر ہے، کہا کہ ہم نے اپنی ملکی سرزمین کے چپے چپے کی آزادی کا عزم بالجزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے مرکزی علاقوں میں ہماری فورسز کا پلہ بھاری ہے جبکہ اس وقت وہ ایک وسیع آپریشن انجام دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ یمنی کمانڈر نے کہا کہ فورسز کی مکمل تیاری سے ہماری مراد یہ نہیں کہ ہم صرف میدانی کامیابیاں حاصل کریں بلکہ ہم ایک ہمہ جانبہ عظیم اور وسیع آپریشن شروع کرنے والے ہیں۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں سعودی جارحیت کے خلاف اپنے فرزندوں کو مزاحمتی محاذوں کے لئے روانہ کرنے پر یمی قوم کا شکریہ بھی ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 891918

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891918/مرکزی-یمن-میں-ایک-بڑے-آپریشن-کیلئے-ملکی-فوج-ہائی-الرٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org