?>?> افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا طالبان کی پُرتشدد کارروائیوں میں کمی سے مشروط ہے، پینٹاگون - اسلام ٹائمز
0
Wednesday 14 Oct 2020 00:21

افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا طالبان کی پُرتشدد کارروائیوں میں کمی سے مشروط ہے، پینٹاگون

افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا طالبان کی پُرتشدد کارروائیوں میں کمی سے مشروط ہے، پینٹاگون
اسلام ٹائمز۔ پینٹاگون نے کہا ہے کہ افغانستان سے مزید امریکی فوجیوں کا انخلا طالبان کی جانب سے پُرتشدد کارروائیوں میں کمی اور امن معاہدے کے تمام نکات پر عل درآمد سے مشروط ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جوائنٹ چیفس آف چیئرمین جنرل مارک مِلے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ افغانستان سے اب بھی 4 ہزار 500 امریکی فوجیوں کا انخلا باقی ہے، جن کی افغانستان سے واپسی اسی صورت میں ممکن ہوگی جب طالبان حملوں میں کمی کردیں اور کابل حکومت کے ساتھ امن مذاکرات میں مثبت پیشرفت پر آمادہ ہوں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ امریکی فوجیوں کی کرسمس تک اپنے وطن واپسی چاہتے ہیں تاکہ فوجی اہلکار کرسمس کا جشن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منا سکیں، جب کہ اپوزیشن جماعت کا کہنا تھا کہ امریکی صدر انتخابی مہم کی کامیابی کے لیے لوگوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں اور ایسے دعوے کررہے ہیں جو قابل عمل نہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس 29 فروری کو امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت امریکی فوجیوں کو 14 ماہ میں افغانستان سے اپنی فوجی واپس بلانے تھے۔
خبر کا کوڈ : 891920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش