QR CodeQR Code

نجف، شہید ابو مہدی المہندس کے مزار کے قریب سے متعدد ڈیٹونیٹر برآمد

14 Oct 2020 00:27

عراقی عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کیجانب سے جاری ہونیوالے ایک بیان کیمطابق حشد الشعبی کی فورسز نے وادی السلام قبرستان کے اندر چھپائے گئے 10 ڈیٹونیٹر برآمد کر لئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سرکاری افواج میں شامل عراقی عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق نجف اشرف میں واقع حشد الشعبی کے شہید ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کے مزار کے قریب سے بموں میں استعمال ہونے والی متعدد چاشنیاں برآمد ہوئی ہیں۔ اس بیان کے مطابق حشد الشعبی سے متعلق فورسز نے وادی السلام قبرستان کے اندر چھپائے گئے 10 ڈیٹونیٹر برآمد کر لئے ہیں۔ عرب نیوز چینل السومریہ کے مطابق نجف اشرف کی سکیورٹی فورسز کے ہمراہ حشد الشعبی نے اس حوالے سے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ اس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ شہید ابو مہدی المہندس کا مزار ملکی لائق فورسز کی حفاظت میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 891921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891921/نجف-شہید-ابو-مہدی-المہندس-کے-مزار-قریب-سے-متعدد-ڈیٹونیٹر-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org