QR CodeQR Code

ہندتوا نظریے کی بھرپور مخالفت کرنا ہو گی، مسعود خان

14 Oct 2020 08:19

ویڈیو لنک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیر کے صدر کا کہنا تھا کہ اگر دنیا میں کہیں ایٹمی جنگ ہونی ہے تو وہ جنوبی ایشیا کے خطے میں ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خدشات بہت زیادہ ہیں، دنیا میں کہیں ایٹمی جنگ ہونی ہے تو وہ جنوبی ایشیا کے خطے میں ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں ایک ریسرچ سینٹر کے زیرِاہتمام کشمیریوں پر جبر کے موضوع پر ویڈیو لنک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ ہندتوا نظریے کی بھرپور مخالفت کرنا ہو گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر نیوکلئیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے، دنیا میں کہیں ایٹمی جنگ ہونی ہے تو وہ جنوبی ایشیا کے خطے میں ہو گی۔ انھوں نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خدشات بہت زیادہ ہیں۔ اس سیمینار میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 891945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891945/ہندتوا-نظریے-کی-بھرپور-مخالفت-کرنا-ہو-گی-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org