0
Wednesday 14 Oct 2020 10:39

سمندری تنازعے پر لبنان اسرائيل مذاکرات آج ہونگے

سمندری تنازعے پر لبنان اسرائيل مذاکرات آج ہونگے
اسلام ٹائمز۔ لبنان اور اسرائيل کے درمیان بحیرہ روم کے سمندری علاقے کے حوالے سے ديرينہ تنازعے پر آج سے مذاکرات شروع ہو رہے ہیں۔ لبنان اور اسرائيل کے درمیان یہ مذاکرات جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن دستوں کی ميزبانی میں ہو رہے ہيں، مذاکرات میں شرکت کیلئے اسرائیل اعلیٰ حکام پر مشتمل 6 رکنی ٹیم بھیج رہا ہے جبکہ لبنان کی جانب سے 4 رکنی ٹیم مذاکرات میں شریک ہوگی۔ اسرائیل اور لبنان کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں، لبنان کا کہنا ہے کہ مذاکرات مکمل طور پر تکنیکی نوعیت کے ہیں۔ 22 سال تک قابض رہنے کے بعد اسرائيلی افواج 2000ء میں جنوبی لبنان کے اس علاقے سے پیچھے ہٹ گئی تھيں, تب سے اقوام متحدہ کے امن دستے اس علاقے ميں تعينات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 891951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش