0
Wednesday 14 Oct 2020 22:37

لاہور پولیس کو لیگی کارکنوں اور رہنماوں کی گرفتاریوں کا ٹاسک مل گیا

لاہور پولیس کو لیگی کارکنوں اور رہنماوں کی گرفتاریوں کا ٹاسک مل گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کے چیف سی سی پی او عمر شیخ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ لیگی رہنماوں اور کارکنوں کیخلاف پرانے مقدمات اوپن کئے جائیں اور ان کو اُن کیسوں میں گرفتار کر لیا جائے۔ پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہت سے رہنماوں کی فہرستیں پولیس کو فراہم کر دی گئی ہیں جن کی گرفتاریاں جلد متوقع ہیں۔ دوسری جانب لیگی قیادت نے مریم نواز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ منظر سے غائب ہو جائیں اور گوجرانوالہ جلسے کیلئے خفیہ طریقے سے گوجرانوالہ پہنچیں۔ اس حوالے سے آج جاتی امراء میں لیگی رہنماوں کا اجلاس بھی ہوا، جس کی صدارت مریم نواز نے کی۔ اس حوالے سے لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے زیرزمین جانے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر وہ گرفتار ہوتی ہیں تو انہیں کوئی خوف نہیں، تاہم لیگی قیادت نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ آپ کا باہر رہنما پارٹی کیلئے زیادہ ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 891955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش