QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 72 لاکھ اور ہلاکتیں ایک لاکھ 10 ہزار سے متجاوز

14 Oct 2020 16:50

کورونا کے نئے کیسز میں کمی کے بعد ایکٹیو کیسز 11853 سے گھٹ کر 826876 رہ گئے۔ بھارت میں ایکٹیو کیسز کی شرح 11.42 فیصد، شفایابی کی شرح 87.05 فیصد اور اموات کی شرح 1.53 فیصد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز 72 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں، حالانکہ شفایاب مریضوں کی تعداد نئے کیسز کے مقابلے میں روزانہ بڑھتی جارہی ہے اور اب تک 63 لاکھ سے زیادہ مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74632 کورونا مریض شفایاب ہوئے جس کے بعد اب تک بھارت میں6301927 کورونا مریض صحتمند ہوچکے ہیں۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کے 63509 نئے کیسز کی رپورٹ کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 7239383 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے 730 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 110586 ہوگئی ہے۔ کورونا کے نئے کیسز میں کمی کے بعد ایکٹیو کیسز 11853 سے گھٹ کر 826876 رہ گئے۔ بھارت میں ایکٹیو کیسز کی شرح 11.42 فیصد، شفایابی کی شرح 87.05 فیصد اور اموات کی شرح 1.53 فیصد ہے۔


خبر کا کوڈ: 891971

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891971/بھارت-میں-کورونا-متاثرین-کی-تعداد-72-لاکھ-اور-ہلاکتیں-ایک-10-ہزار-سے-متجاوز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org