QR CodeQR Code

وزیرِاعلیٰ سندھ نیب کے سامنے پھر پیش ہوگئے

14 Oct 2020 15:09

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت سندھ کے 10 سے زائد کابینہ ارکان کے خلاف نیب کراچی اور نیب سکھر میںبہت سی انکوائریاں جاری ہیں۔


اسلام تائمز۔ سندھ کے وزیرِاعلیٰ مراد علی شاہ آج کراچی میں واقع قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر میں پیش ہوگئے۔ قومی احتساب بیورو کے ذرائع کے مطابق وزیرِاعلیٰ مراد علی شاہ تقریباً 1 گھنٹہ نیب کے دفتر میں موجود رہے۔ نیب ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب دفتر میں وزیرِاعلیٰ سندھ سے روشن سندھ پروگرام، شوگر سبسڈی کیس اور گندم کے بحران پر سوالات کئے گئے۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت سندھ کے 10 سے زائد کابینہ ارکان کے خلاف نیب کراچی اور نیب سکھر میںبہت سی انکوائریاں جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 891993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891993/وزیر-اعلی-سندھ-نیب-کے-سامنے-پھر-پیش-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org