0
Wednesday 14 Oct 2020 15:16

مراد علی شاہ کے قول اور فعل میں تضاد ہے، فردوس شمیم نقوی

مراد علی شاہ کے قول اور فعل میں تضاد ہے، فردوس شمیم نقوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی 18 اکتوبر کو کراچی کے باغِ جناح میں منعقد کئے جانے والے جلسے پر وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر برس پڑے۔  پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے قول اور فعل میں تضاد ہے، شہر میں بجلی کے بحران کی وجہ گیس کی کمی ہے۔ کراچی میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ایک طرف لوگوں کو ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا اور لوگ مر رہے ہیں، دوسری جانب کراچی میں کے جلسے کی تیاری کر رہے ہیں۔

فردوس شمیم نقوی نے یہ بھی کہا کہ زندگی کی بنیادی ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کا معاملہ ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کی جماعت وزیرِاعظم عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، ہم ان جلسوں کی مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 891994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش