0
Wednesday 14 Oct 2020 16:44

ہمارا حکمران عالمی اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ اور دھاندلی کی پیداوار ہے، مولانا فضل الرحمان

ہمارا حکمران عالمی اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ اور دھاندلی کی پیداوار ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارا حکمران عالمی اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ اور دھاندلی کی پیداوار ہے، اس کے خلاف ہمارا اعلان بغاوت ہے، ہم اسے سمندر برد کریں گے۔ چارسدہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسلاف نے اس ملک کی آزادی کیلئے قربانیاں دیں اور انگریز کے خلاف جدوجہد کی، ہم اسی راستے کے راہی ہیں اور وہی تحریک چلاتے ہوئے عالمی اسٹیبلشمنٹ سے پاکستان کو نجات دلائیں گے، یہ 22 کروڑ عوام کا ملک ہے جسے عالمی اسٹیبلشمنٹ کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ہمارا حکمران اسی اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ اور دھاندلی کی پیداوار ہے اس کے خلاف ہمارا علان بغاوت ہے، ہم اسے سمندر برد کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے، غریب کا جینا دوبھر ہوچکا ہے، لوگ اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور دوسری جانب ہم خطے میں تنہائی کا شکار ہیں، ان حکمرانوں کی کرسی کی کوئی اہمیت نہیں، ان کی حکمرانی کو مسترد کرتے ہیں، پس پشت قوتیں بھی اپنے مستقبل کیلئے ان کی پشت سے ہٹ جائیں، حکمرانوں کو لانے والے معافی مانگیں اور اداروں کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ہم ترنوالہ نہیں لوہے کے چنے ہیں، حکومت مخالف تحریک کا اعلان ہوچکا ہے، پورے ملک میں جلسے ہوں گے اور یہ احتجاج حکومت کے خاتمے پر رُکے گا، حکمران دسمبر نہیں دیکھ پائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 892019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش