0
Wednesday 14 Oct 2020 19:08

بیس فروری تک صورتحال نارمل ہو جائے گی، مارچ میں ہر صورت سینیٹ الیکشن ہوگا، شیخ رشید

بیس فروری تک صورتحال نارمل ہو جائے گی، مارچ میں ہر صورت سینیٹ الیکشن ہوگا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ  اکتیس دسمبر تک جھاڑو پھر  جائے گا، بیس فروری تک صورتحال نارمل ہو جائے گی، مارچ میں ہر صورت سینیٹ الیکشن ہوگا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جو کرنا ہے کرلیں، سیاست میں ان کی کوئی جگہ نہیں، جلسے، جلوسوں سے حکومتیں نہیں گرا کرتیں، اپوزیشن مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا دل کہتا ہے بلاول سمجھداری کا مظاہرہ کریں گے، شہباز شریف جوڈو کراٹے نہیں کھیلنا چاہتے، معاملات سلجھانا چاہتے ہیں۔ خیال ر رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ جلسے جلوسوں سے ملک میں کورونا وائرس پھیلنے اور دہشت گردی کا خدشہ ہے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو جواب دے دیا ہے کہ این آر او نہیں دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیمیں خانہ جنگی کرانے کے لیے پاکستان میں کچھ بھی کرسکتی ہیں، جلسہ جلوس ضرور  کریں، شرپسندی اور جلاؤ گھیراؤ پر قانون حرکت میں آئے گا۔ شیخ رشید نے کہا تھا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں مگر پاک فوج جمہوری حکومت کے پیچھے کھڑی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو خبردار کر رہا ہوں کہ وہ پچھتائیں گے، روئیں گے اور کانوں کو ہاتھ لگائیں گے، سورج مغرب سے بھی نکل آئے تو نوازشریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس ملک میں کوئی سیاستدان نہیں جس نے بچوں کی جیل کاٹی ہے، ایک سال ہو گیا نواز شریف اسپتال گئے نہ ہی علاج کرایا، عوام کو بےوقوف بنایا جا رہا ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے استعفے دے کر کیا کریں گے، اگلی بار سندھ بھی نہیں ملے گا، فضل الرحمان کی 9سیٹیں ہیں، ان کا کچھ نہیں جانا، مدرسوں کے طلبا  کو اکھٹا کرنا ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان مذہب کارڈ استعمال کررہے ہیں، نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیں گے، پاکستان کی سالمیت اور بقا میں فوج کا کلیدی کردار ہے۔
خبر کا کوڈ : 892042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش