0
Wednesday 14 Oct 2020 19:29

گوجرنوالہ جلسے سے قبل مختلف شہروں میں متعدد سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریاں

گوجرنوالہ جلسے سے قبل مختلف شہروں میں متعدد سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریاں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے گوجرنوالہ جلسے سے قبل مختلف شہروں میں متعدد سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ گوجرانوالہ شہر کے داخلی اور خارجہ راستوں کو ممکنہ طور پر بند کرنے کیلئے کنٹینرز منگوا لیے گئے ہیں اور رائیونڈ میں جاتی امراء روڈ کو ممکنہ طور پر بند کرنے کیلئے کنٹینرز کی پکڑ ڈھکڑ شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں اجازت کے بغیر کارنر مییٹنگ کرنے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف تھانوں میں 7 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ سی پی او گوجرانوالہ سرفراز فلکی کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، این او سی کے بغیر کارنر میٹنگز اور عوامی اجتماع کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ 

دوسری جانب گوجرانوالہ کے  جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے وکلاء نے ڈی سی دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے۔ ذائع کے مطابق کامونکی میں سٹی پولیس نے لیگی رہنما شہباز سرویا سمیت سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نوشہرہ ورکاں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لیگی ایم این اے اظہر قیوم ناہرہ سمیت 162 لیگی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پنڈی بھٹیاں میں بھی اجازت کے بغیر کارنر میٹنگ کرنے پر ن لیگ کے رہنما شفیق آرائیں سمیت 26 لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 892048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش