0
Wednesday 14 Oct 2020 21:44

چینی کمپنی نے بی آر ٹی بسوں میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم کر لیں

چینی کمپنی نے بی آر ٹی بسوں میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم کر لیں
اسلام ٹائمز۔ چینی کمپنی نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) بسوں میں آگ لگنے کے واقعات کی رپورٹ خیبر پختونخوا حکومت کو پیش کر دی، آگ لگنے کی وجہ غیر متوقع، غیر معمولی بیرونی حالات اور کم گنجائش کے کیپیسیٹر قرار دیئے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ پر چینی کمپنی نے کہا ہے کہ تمام آلات کی تبدیلی اور آزمائشی بنیادوں پربسیں چلا کر بی آر ٹی بس سروس 25 اکتوبر تک بحال کر دی جائے گی۔ چینی کمپنی نے کہا ہے کہ معاہدے کے مطابق تمام بسوں کی ذمہ داری لیتے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا ہے کہ چینی کمپنی بسوں میں پرزوں کی تبدیلی کے اضافی چارجز نہیں لے گی۔

ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ کرنٹ کی غیر معمولی ترسیل کے باعث کیپیسٹر کی کارکردگی متاثر ہوئی، شارٹ سرکٹ بسوں میں آگ لگنے کا باعث بنا۔ ترجمان کے مطابق بس کمپنی نے ان تمام مسائل کا دیرپا حل تلاش کر لیا ہے، بسوں کے موٹر کنٹرولرز کو  اپڈیٹ اور تبدیل کیا جا رہا ہے، بی آر ٹی کی بسیں اور ان کے پرزہ جات وارنٹی کے ساتھ لئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ 16 ستمبر کو بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور کی بسوں میں آگ لگنے کے پے در پے واقعات کے باعث سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھی۔ بی آر ٹی منصوبے کے آغاز کو ایک ماہ کا عرصہ ہی گزرا تھا کہ بسوں میں آتشزدگی اور خرابی کے کئی واقعات سامنے آنے پر سروس معطل کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 892060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش