QR CodeQR Code

جزائر کےحوالےسے سندھ حکومت کے تحفظات دور کریں گے، گورنر سندھ

14 Oct 2020 21:58

میڈیا کو جاری بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کروں گا تو اس پر بھی بات ہوگی، ہم جزیرے اٹھاکر اسلام آباد تو لے نہیں جائیں گے، جزیروں پر اگر شہر بستے ہیں تو اس سے فائدہ سندھ حکومت کو ہی ہوگا، اس سےجو ریونیو حاصل ہوگا وہ سندھ حکومت کو ہی ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جزیروں کےحوالے سے آرڈیننس پر سندھ حکومت سے بات ہوسکتی ہے اور جزائر کے حوالے سے سندھ حکومت کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ میڈیا کو جاری بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ آرڈیننس پر بات کرنے کیلئے سندھ حکومت کو ساتھ بیٹھنا ہوگا، ویران جزیروں پر اگر شہر بستے ہیں تو اس سے فائدہ سندھ حکومت کو ہی ہوگا۔ گورنر نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کروں گا تو اس پر بھی بات ہوگی، ہم جزیرے اٹھاکر اسلام آباد تو لے نہیں جائیں گے، اس سےجو ریونیو حاصل ہوگا وہ سندھ حکومت کو ہی ہوگا۔

اپوزیشن کی احتجاجی تحریک سے متعلق عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے کا تو پتا نہیں لیکن پیپلز پارٹی کا جلسہ لگ رہا ہے، شہر میں صرف پیپلز پارٹی کے بینرز نظر آرہے ہیں، جلسے سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو ذمہ داری سندھ حکومت پر ہوگی۔ گورنر نے مزید کہا کہ استعفیٰ پر وزیراعظم کے حتمی فیصلے تک فردوس شمیم ہی قائدحزب اختلاف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 892063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892063/جزائر-کےحوالےسے-سندھ-حکومت-کے-تحفظات-دور-کریں-گے-گورنر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org