QR CodeQR Code

غاصب صیہونی فوج کا مغربی کنارے پر دھاوا، 2 صیہونی فوجی زخمی

14 Oct 2020 22:13

فلسطینی سرکاری خبررساں ایجنسی صفا کیمطابق غاصب صیہونی فوج نے اپنے ڈرون طیاروں کیمدد سے شہر نابلس میں واقع "بلاطہ" کیمپ پر حملہ کر دیا جبکہ فلسطینی نوجوانوں نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے ان پر پٹرول بم برسائے اور پتھراؤ کیا جسکے باعث غاصب صیہونیوں کو عقب نشینی اختیار کرنا پڑی۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی سرکاری خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مغربی کنارے پر علی الصبح دھاوا بول دیا جس کے جواب میں فلسطینی جوانوں نے بھی بھرپور مزاحمت کی جس کے باعث 2 صیہونی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے اپنے ڈرون طیاروں کی مدد سے شہر نابلس میں واقع "بلاطہ" کیمپ پر حملہ کر دیا جس کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے صوتی بم اور گولیاں بھی چلائی گئیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی فوج کی جانب سے ہونے والے حملے کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے ان پر پٹرول بم برسائے اور پتھراؤ کیا جس کے باعث غاصب صیہونیوں کو عقب نشینی اختیار کرنا پڑی۔ دوسری طرف عرب دنیا کے لئے اسرائیلی فوج کے ترجمان ایویخائی ادرعی (Avichay Adraee) نے بھی 2 صیہونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ اسرائیلی فوجی فلسطینی جوانوں کی جانب سے پھینکے گئے دھماکہ خیز مواد کے باعث زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 892066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892066/غاصب-صیہونی-فوج-کا-مغربی-کنارے-پر-دھاوا-2-فوجی-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org