0
Wednesday 14 Oct 2020 23:02

پولیس اور نون لیگ آمنے سامنے، جاتی امراء کے راستے کنٹینر لگا کر بلاک کر دیئے گئے

پولیس اور نون لیگ آمنے سامنے، جاتی امراء کے راستے کنٹینر لگا کر بلاک کر دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت متحدہ اپوزیشن کی احتجاجی تحریک روکنے کی کوششوں میں لگ گئی، لاہور پولیس بھی میدان میں آگئی، رائیونڈ جاتی امرا کے راستے میں کنٹینر کھڑے کر دیئے، متحرک کارکنوں کی گرفتاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں اور پولیس نے متعدد رہنماوں اور سرگرم کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے انویسٹی گیشن ونگ کو بھی متحرک کر دیا ہے اور مریم نواز کو گوجرانوالہ جانے سے روکنے کیلئے پلان مرتب کیا جا رہا ہے۔ لاہور پولیس نے اہم اجلاس بلایا ہے جس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اپوزیشن کا احتجاج روکنے کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے گا، تمام ایس پیز کی ڈیوٹیاں لگائی جائینگی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے رینٹ اے کار اور بس اڈوں کو کسی بھی سیاسی جماعت کو بسیں اور دوسری گاڑیاں نہ دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہر سے (ن) لیگ کے بینرز بھی اتارنا شروع کر دیئے ہیں۔ دوسری جانب ممکنہ گرفتاریوں اور جلسہ نہ ہونے کی صورت میں اپوزیشن نے نئی حکمت عملی تیار کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت پی ڈی ایم کے رہنما کارکنوں کے ہمراہ پورے شہر کا گھیراو کریں گے اور اس صورتحال میں تصادم کیلئے کارکنوں کو تیاری کرکے آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اُدھر جاتی امراء کے گھیراؤ اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کیخلاف مذمتی قرارداد جمع کروائی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے قرار داد جمع کرائی گئی، قرارداد میں نواز شریف کی رہائشگاہ کا گھیراؤ کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی بھی اپوزیشن کے جلسوں کا جواب جلسوں سے دینے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی جانب سے پنجاب بھر میں وزراء، کارکنان کو تیاریوں کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اپوزیشن جس شہر میں جلسہ کریگی وہیں حکمران جماعت کی جانب سے بھی جلسہ کیا جائے گا، تجاویز وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 892076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش