0
Thursday 15 Oct 2020 00:12

بہاولپور، بے حسی کی انتہاء، خاتون کی لاش 3 گھنٹے تک اسپتال کے باہر پڑی رہی

بہاولپور، بے حسی کی انتہاء، خاتون کی لاش 3 گھنٹے تک اسپتال کے باہر پڑی رہی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر بہاولپور کی تحصیل اوچ شریف میں ماں کی لاش کے پوسٹ مارٹم کے انتظار میں بیٹھی بیٹی تھک ہار کر اسپتال کے باہر زمین پر ہی لیٹ گئی لیکن پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق اوچ شریف کے رولرز ہیلتھ سینٹر میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی لاش اسپتال کے باہر تین گھنٹے سے زائد پڑی رہی لیکن کوئی مدد کو نہ آیا، مقتولہ کی بیٹی تھک ہار کر اسٹریچر کے پاس ہی زمین پر لیٹ گئی۔ خاتون کو شوہر نے حق مہر کی رقم معاف نہ کرنے پر پے درپے چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔

افسوس ناک واقعے کے بعد پولیس خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال لائی اور چلتی بنی، پولیس نے پلٹ کر دوبارہ رپورٹ نہیں لی، مقتولہ کی بیٹی اسپتال سے گزرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے التجا کرتی رہی، والدہ کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے، لیکن اس پر کسی کو ترس نہ آیا اور سب لاش پڑی دیکھ کر نظر انداز کرتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 892091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش