0
Thursday 15 Oct 2020 00:55

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام ٹائمز۔ اوگرا نے وفاقی حکومت کو موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کی سمری ارسال کردی ہے تاہم موجودہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے تناظر میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے جو آج (جمعرات) وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی طرف سے پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی، سمری میں 16 اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر ہی رکھنے کی سفارش کی گئی ہے تاہم حکومت موجودہ سیاسی صورتحال اور عوامی ردعمل کے باعث مہنگائی کی شرح میں کمی کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کچھ کمی کر سکتی ہے۔

جس کے لیے پیٹرولیم لیوی میں کمی کی جا سکتی ہے تاہم اس حوالے سے  حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے وزیراعظم کی منظوری سے آج ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس وقت فی لیٹر ڈیزل پر 30 روپے، پٹرول پر 27 روپے 32 پیسے پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے اور مٹی کے تیل پر فی لیٹر 11 روپے 43 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے اور اگر حکومت نے عوام کو ریلیف دینا ہوا تو پٹرولیم لیوی کی شرح میں کمی کی جائے گی البتہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاور ت اور منظوری سے کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 892101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش