0
Thursday 15 Oct 2020 01:04

نیب کی بینظیر انکم سپورٹ انکوائری ایف آئی اے کو بھیجنے کی سفارش

نیب کی بینظیر انکم سپورٹ انکوائری ایف آئی اے کو بھیجنے کی سفارش
اسلام ٹائمز۔ نیب نے بینظیر انکم سپورٹ انکوائری ایف آئی اے کو بھیجنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے اس طرز پر مختلف انکوائریاں کر رہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہور نے بینظیر انکم سپورٹ انکوائری ایف آئی اے کو بھیجنے کی سفارش کردی ہے، اس حوالے سے پراسکیوشن ونگ نیب لاہور نے کہا ہے کہ ایف آئی اے اس طرز پر مختلف انکوائریاں کر رہا ہے، ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو جعل سازوں کیخلاف آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی جائے، اور نیب کو موصول شکایات ایف آئی اے کو بھیج دیں جائیں۔ پراسیکیوشن ونگ نے کہا ہے کہ بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے جھوٹے میسج اور کال کرنے والوں کا ڈیٹا بھی ایف آئی اے کو دیا جائے، سادہ لوح افراد کو بزریعہ ایس ایم ایس 25 ہزار مامانہ انکم کا لالچ دیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 892104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش