0
Thursday 15 Oct 2020 08:04

پی ڈی ایم کو گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت مل گئی

پی ڈی ایم کو گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت مل گئی
اسلام ٹائمز۔ گوجرانوالہ انتظامیہ نے اپوزیشن کو جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دے دی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت جلسوں کی اجازت اس لیے دے رہی ہے، تاکہ اپوزیشن سیاسی انتقام کا کارڈ استعمال نہ کرے۔ حکومتی ترجمان کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے پھر واضح کیا کہ اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی، پہلے دن سے کہا تھا لوٹ مار کرنے والے اکٹھے ہو جائیں گے، یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں، این آر او نہیں ملنا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی تحریک سے کوئی پریشانی نہیں ہے، اپوزیشن کو این آر او دے دیں تو کوئی تحریک نہیں چلے گی۔

وزیراعظم نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں اڑھائی ارب روپے خرچ کا معاملہ منظر عام پر لانے کی ہدایت کر دی۔ اس ضمنی انتخاب میں کلثوم نواز جیتی تھیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ گوجرانوالہ جلسے کے لیے 3 اکتوبر کو دی گئی درخواست پر آج تک جواب نہیں آیا۔ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا پہلا جلسہ 16 اکتوبر کو جی ٹی روڈ گوجرانوالہ پر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 892119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش