QR CodeQR Code

گپکار اعلامیہ کشمیر میں خونریزی کی سازش ہے، رویندر رینہ

15 Oct 2020 10:15

رویندر رینہ کا کہنا تھا کہ گپکار اعلامیہ ملک دشمن ایجنڈا ہے، یہ پاکستان کا ایجنڈا ہے، جموں و کشمیر کے لوگوں کا اس ایجنڈے سے کوئی لینا دینا نہیں، لوگوں نے گپکار اعلامیہ کو پہلے ہی کو خاک میں ملا دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گپکار اعلامیہ کو مسترد کرتے ہوئے جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کسی بھی سازش کا ارتکاب کرنے پر سنگین نتائج سے خبردار رہیں۔ رویندر رینہ نے کہا کہ اگر کشمیر میں کسی کے ذریعہ بھی ایک بار پھر خون خرابہ پھیلانے کی کوئی سازش رچی گئی، چاہے وہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ہو یا محبوبہ مفتی، انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ رینہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں سرینگر میں 15 اکتوبر کو مرکزی دھارے میں شامل حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے شیڈول اجلاس سے ایک روز قبل گپکار اعلامیہ کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بھی حال ہی میں رہا ہونے والی پی ڈی پی کی صدر سے ملاقات کے دوران محبوبہ مفتی کو مدعو کیا۔

رویندر رینہ کا کہنا تھا کہ گپکار اعلامیہ ملک دشمن ایجنڈا ہے، یہ پاکستان کا ایجنڈا ہے، جموں و کشمیر کے لوگوں کا اس ایجنڈے سے کوئی لینا دینا نہیں، لوگوں نے گپکار اعلامیہ کو پہلے ہی کو خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی خطے کے عوام امن، بھائی چارہ اور ترقی چاہتے ہیں لیکن پچھلے 70 سال میں ان سیاسی جماعتوں کی وجہ سے مغربی پاکستان پناہ گزینوں، گوجر بکروال برادری، والمیکی برادری، شیڈول کاسٹ، گورکھا برادری، خواتین یا قوم پرست لوگوں کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔


خبر کا کوڈ: 892137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892137/گپکار-اعلامیہ-کشمیر-میں-خونریزی-کی-سازش-ہے-رویندر-رینہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org