QR CodeQR Code

اپوزیشن کا جلسہ، 400 سے زائد لیگی رہنماوں کی گرفتاریوں کا فیصلہ

15 Oct 2020 09:32

ذرائع کے مطابق سولہ اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسے کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) لاہور سے تعلق رکھنے والے افراد کی فہرست مرتب کی گئی ہے جو متعلقہ تھانوں کوفراہم کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فہرست میں شہر کے تمام لیگی ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے نام شامل کئے گئے ہیں اور انہیں شر پسند افراد کہا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گوجرانوالہ میں سولہ اکتوبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ہونے جا رہا ہے جس کو روکنے کیلئے لاہور پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے چار سو سے زائد رہنماوں اور کارکنان کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سولہ اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسے کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) لاہور سے تعلق رکھنے والے افراد کی فہرست مرتب کی گئی ہے جو متعلقہ تھانوں کوفراہم کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فہرست میں شہر کے تمام لیگی ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے نام شامل کئے گئے ہیں اور انہیں شر پسند افراد کہا گیا ہے۔ فہرست میں صدرمسلم لیگ ن لاہور پرویز ملک، شائستہ پرویز ملک، میاں مجتبی شجاع الرحمان، علی پرویز ملک، ایم این اے وحید عالم خان، رانا مبشر اقبال، ملک ریاض، ایم پی اے غزالی سلیم بٹ، کرنل (ر) طارق، میاں مرغوب احمد، رمضان صدیق بھٹی، اختر حسین، سابق ایم پی اے حافظ میاں نعمان، لیگی رہنما فیصل سیف کھوکھر، میاں عمران جاوید، ملک فرقان غیاث سمیت چار سو سے زائد افراد کی فہرست مرتب کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 892139

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892139/اپوزیشن-کا-جلسہ-400-سے-زائد-لیگی-رہنماوں-کی-گرفتاریوں-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org