QR CodeQR Code

کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں، حریت کانفرنس

15 Oct 2020 10:15

بیان میں حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق سمیت دیگر تمام نظربندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ دہرایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) نے مقبوضہ کشمیر میں عام لوگوں خصوصاً نوجوانوں کی گرفتاریوں کو بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں حریت کانفرنس نے کہا کہ اس طرح کے اقدام کا مقصد انتقام گیری پالیسیوں کے تحت عوام کی جائز آواز کو دبانا ہے۔ بیان میں شوپیان کے تعلیمی ادارے سراج العلوم امام صاحب کے تین اساتذہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق اور پانچ اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی مذمت کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 1947ء سے ہی جموں کشمیر میں جو سیاسی غیریقینیت، خون خرابہ اور عدم استحکام کا ماحول پایا جارہا ہے اس کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر کا معلق رہنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک اس مسئلہ کو حق و انصاف کی بنیاد پر عوامی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا حالات میں کسی قسم کے سدھار کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ بیان میں حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق سمیت دیگر تمام نظربندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ دہرایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 892142

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892142/کشمیر-میں-انسانی-حقوق-کی-خلاف-ورزیاں-قابل-مذمت-ہیں-حریت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org