0
Thursday 15 Oct 2020 09:47

کسی کو ملکی امن خراب نہیں کرنے دیں گے، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ

کسی کو ملکی امن خراب نہیں کرنے دیں گے، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ
اسلام ٹائمز۔ ڈیفنس لاہور میں سجادہ نشین دربارعالیہ کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی سالگرہ کی پُروقار تقریب میں ملک بھر کے مشائخ اورعلماء نے شرکت کی اور خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما میاں مقصود احمد، کُل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولاناعاصم مخدوم، میاں میر دربار کے زیب آستانہ پیر سید علی رضا گیلانی، آستانہ عالیہ حق باہو سرکارؒ پیر اختر رسول قادری، تحریک اتحاد اُمت نیازی کے سربراہ الحاج محمد شفیق بٹ، قومی امن کمیٹی کے چیئرمین سید محمود غزنوی، مولانا برہان الدین عثمانی،علامہ پیر منور وقاص مجددی، حبیب الرحمن فریدی، علامہ پرویز اکبر ساقی، سہیل شہزاد سمیت دیگر نے شرکت کی۔
 
اس موقع پر خواجہ معین الدین کوریجہ کا کہنا تھا کہ علماء ومشائخ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے اس موقع پر یاد رکھا اور اپنی محبتوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ علماء کے درمیان باہمی محبت اور رواداری ہی صوفیاء کا خاصا رہا ہے اور اس حوالے سے علماء و مشائخ کا بھائی چارے کو فروغ دینے کا کردار لائق تحسین ہیں۔ ملکی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ دنیا کی کچھ طاقتیں پاکستان میں افراتفری اور مذہبی دہشتگردی پھیلانا چاہتی ہیں، ان کو کبھی بھی کامیابی نہیں ملے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کی فضا کو کسی بھی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ بیرونی قوتوں کی سازشوں سے آگاہ ہیں، اس بار دشمنوں کو کامیابی نہیں ملے گی، پوری قوم متحد ہے اور دہشتگردی و فرقہ واریت کیخلاف سینہ سپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت میں بھارت ملوث ہے لیکن قوم اپنی وحدت سے بھارتی عزائم ناکام بنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 892147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش