QR CodeQR Code

آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

15 Oct 2020 09:52

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری نیب نے جاری کیے ہیں، جبکہ چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری نیب نے جاری کیے ہیں، جبکہ چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری نیب کو تفتیش کے لیے مطلوب ہیں۔ دوسری جانب سابق صدر زرداری کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ عدالت نے آصف زرداری کو آج تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے، جبکہ سماعت کیلئے عدالت نے آصف زرداری کے وکیل اور نیب سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 892149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892149/ا-صف-زرداری-کے-وارنٹ-گرفتاری-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org