0
Thursday 15 Oct 2020 09:53

جنوبی وزیرستان، ٹی ٹی پی کے بم حملوں میں پاک فوج کے 6 جوان شہید

شہداء میں کیپٹن، نائب صوبیدار، حوالدار اور نائیک شامل ہیں
جنوبی وزیرستان، ٹی ٹی پی کے بم حملوں میں پاک فوج کے 6 جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے پاک فوج پہ دہشتگردانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی وزیرستان میں ہونے والے بم حملوں میں پاک فوج کے ایک کیپٹن سمیت 6 جوان شہید ہو گئے ہیں جبکہ ایک جوان شدید زخمی ہے۔ سانحہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل شکتوئی کے علاقے زیڑنارائی میں پیش آیا۔ جہاں یکے بعد دیگرے دو آئی ای ڈیز بم دھماکوں کے نتیجے میں کیپٹن عمر سمیت 6 جوان شہید ہو گئے ہیں۔ شہید ہونے والے جوانوں میں کیپٹن عمر، نائب صوبیدار ریاض، نائب صوبیدار شکیل الرحمان، حوالدار یونس محمد، نائیک ندیم علی، نائیک عصمت اللہ شامل ہیں۔ دونوں دھماکے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے کے قریب ہوئے ہیں، جن کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 892150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش