QR CodeQR Code

گرفتاریوں سے تحریکیں آگے بڑھتی ہیں، رانا ثناء

15 Oct 2020 09:57

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر کا کہنا ہے کہ حکومت کی صرف انتقام کی پالیسی ہے، ملک میں دو سال سے کوئی حکومت نہیں، عمران نیازی کی شکل میں ٹولہ بیٹھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں سے تحریکیں آگے بڑھتی ہیں، مافیا کو اپوزیشن کے جلسے کے اعلان سے ہی فرق پڑ گیا، عوام مافیا کی لوٹ مار سے نجات چاہتے ہیں تو جلسے میں آئیں۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں رانا ثناء اللہ اور دیگر ملزمان لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کیلئے پہنچے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت کی صرف انتقام کی پالیسی ہے، ملک میں دو سال سے کوئی حکومت نہیں، عمران نیازی کی شکل میں ٹولہ بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانہ ہے ووٹ کے فیصلے کو تسلیم کرو، اگر لوگ چاہتے ہیں مہنگائی کا خاتمہ ہو تو جلسے میں آئیں، عوام چاہتے ہیں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں دو سال پہلے والی ہوں تو جلسے میں آئیں، بے گھر لوگ چاہتےہیں انہیں گھر ملیں تو جلسے میں آئیں۔


خبر کا کوڈ: 892151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892151/گرفتاریوں-سے-تحریکیں-ا-گے-بڑھتی-ہیں-رانا-ثناء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org