QR CodeQR Code

پہلی سے پانچویں جماعت تک ماڈل ٹیکسٹ بکس لانے کا فیصلہ

15 Oct 2020 11:12

وفاق کی جانب سے ماڈل ٹیکسٹ بکس تیار کرنے کے بعد صوبوں کے حوالے کی جائیں گی۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے صوبوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ماڈل ٹیکسٹ بک کی طرز پر ہی کتابیں تیار کی جائیں تاکہ کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہے۔


اسلام ٹائمز۔ یکساں قومی نصاب تعلیم کے نفاذ سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وفاق کا یکساں قومی نصاب کے بعد صوبوں کو پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک ماڈل ٹیکسٹ بکس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم نے یکساں نصاب کی تیاری کے بعد اب ماڈل ٹیکسٹ بکس تیار کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔ ماڈل ٹیکسٹ بکس کی تیاری میں پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی ٹیم بھی شامل ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم نے نیشنل ریویو کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں پنجاب سے فریدہ صادق، ڈاکٹر دانش سرفراز، محمد سہیل سرور، اختر شیرانی، عامرریاض، کرم حسین، فخرالزمان اور مہرصفدر ولید شامل ہیں۔ وفاقی وزارت تعلیم میں چاروں صوبوں کے نمائندوں کی مشاورت سے 16 اکتوبر تک ماڈل بکس تیار ہوں گی۔ وفاق کی جانب سے ماڈل ٹیکسٹ بکس تیار کرنے کے بعد صوبوں کے حوالے کی جائیں گی۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے صوبوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ماڈل ٹیکسٹ بک کی طرز پر ہی کتابیں تیار کی جائیں تاکہ کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہے۔


خبر کا کوڈ: 892160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892160/پہلی-سے-پانچویں-جماعت-تک-ماڈل-ٹیکسٹ-بکس-لانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org