QR CodeQR Code

اپویشن جلسوں کیخلاف

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اہم اجلاس

مہنگائی کو قابو نہ کیا گیا تو کوئی حکومتی اقدام کارگر نہیں ہو گا

15 Oct 2020 11:15

وزیرِاعظم عمران خان نے ترجمانوں کو اپوزیشن کی بدترین کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا عندیہ دیا ہے، اجلاس میں شریف خاندان کی بدعنوانی پر بھی گفتگو ہوئی کہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں سرکاری فنڈز اربوں کے حساب سے استعمال کیے گئے جس پر وزیرِ اعظم نے مذکورہ حلقۂ انتخاب میں بدعنوانی بے نقاب کرنے کی ہدایت کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن جلسوں کے خلاف حکمتِ عملی طے کی گئی، جس کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے کسی بھی بیان کا وزیرِاعظم اور حکومتی ترجمان خود جواب دیں گے،  جس کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس اور دیگر تقاریب کے دوران میڈیا گفتگو کا سہارا لیا جا سکتا ہے۔ حکومتی بیانیے کو کانفرنسز، ٹاک شوز اور تقاریب سمیت میڈیا نمائندگان سے مختلف النوع گفتگو میں آگے بڑھایا جائے گا۔ اپوزیشن کی بدعنوانی اور حالیہ مہنگائی کی وجوہات پر عوام کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے ترجمانوں کو اپوزیشن کی بدترین کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا عندیہ دیا ہے۔ ترجمانوں کے اجلاس میں شریف خاندان کی بدعنوانی پر بھی گفتگو ہوئی۔ بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں سرکاری فنڈز اربوں کے حساب سے استعمال کیے گئے جس پر وزیرِ اعظم نے مذکورہ حلقۂ انتخاب میں بدعنوانی بے نقاب کرنے کی ہدایت کی۔ مہنگائی کے حوالے سے وفاقی وزراء نے مختلف تجاویز پیش کیں، ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو اگر قابو میں نہ لایا گیا تو حکومت کا کوئی اقدام کارگر ثابت نہیں ہو سکتا، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عوام کی دسترس میں لائی جائیں۔ وزیرِ اعظم نے اتفاق کرتے ہوئے مہنگائی کے خلاف ہنگامی اقدامات کی نوید سنائی۔ 


خبر کا کوڈ: 892167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892167/وزیراعظم-کی-زیر-صدارت-حکومتی-ترجمانوں-کا-اہم-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org