QR CodeQR Code

جنسی زیادتی جیسے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنیوالوں کو سرعام پھانسی ہونی چاہیئے، فیاض الحسن چوہان

15 Oct 2020 12:32

صوبائی وزیر نے کہا کہ گوجرانوالہ گیا، انکے بینرز اور سب کچھ لگے نظر آئے، جو نظر نہیں آیا وہ جوش و خروش تھا، ہم جب گوجرانوالہ جا رہے تھے تو عمران خان ہمارے ساتھ تھے اور قافلے پر فائرنگ کی  گئی، اب جب یہ اپوزیشن میں ہیں تو انکو تکالیف کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی رہائی ہماری حکومت اور پولیس کی نااہلی ہوگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنسی زیادتی جیسے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو سرعام پھانسی ہونی چاہیئے۔ انہوں نے بتایا کہ عابد ملہی کا پورا خاندان متنازع ہے۔ جون 2013ء میں ملزم عابد ایک اور زیادتی کیس کا مرتکب ہوا تھا۔ فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف رمضان شوگر مل کیس میں منی لانڈرنگ ثابت ہوئی تھی، ان کی کمپنیوں میں سے ایک میں 25 ارب روپے کی کرپشن سامنے آئی تھی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ 2017ء کے ضمنی انتخابات میں بیگم کلثوم نواز کو کھڑا کیا گیا، بیگم صفدر نے سرکاری خزانے سے 2 ارب 55 کروڑ روپے الیکشن کو جیتنے پر لگا دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حیرت ہے پونے 3 کروڑ روپے کے ٹینڈر اکتوبر میں اور ٹھیکے نومبر میں طے پائے گئے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گوجرانوالہ گیا، ان کے بینرز اور سب کچھ لگے نظر آئے، جو نظر نہیں آیا وہ جوش و خروش تھا۔ فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ ہم جب گوجرانوالہ جا رہے تھے تو عمران خان ہمارے ساتھ تھے اور قافلے پر فائرنگ کی گئی، اب جب یہ اپوزیشن میں ہیں تو ان کو تکالیف کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 892173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892173/جنسی-زیادتی-جیسے-گھناؤنے-جرم-کا-ارتکاب-کرنیوالوں-کو-سرعام-پھانسی-ہونی-چاہیئے-فیاض-الحسن-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org