QR CodeQR Code

ٹائیگر فورس انفارمر ہو گی، سپیکر پختونخوا اسمبلی

ڈی آئی خان، عوام کو ڈیلیور نہیں کر پائے، مشتاق غنی کا اعتراف

عمران خان کے ویژن کیوجہ سے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا

15 Oct 2020 12:46

دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دوران سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے تاہم ان حالات میں بھی اگر الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف ہی برسر اقتدار آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں حکومتیں کرنے والے کرسی کا ایجنڈہ لے کر تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اکٹھے ھوئے ہیں مگر وہ منہ کی کھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ بنی گالہ میں موجود تھنک ٹینک ملک کی بہتری کیلئے کام کر رہا ہے اور عمران خان کے ویژن کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا ہے۔ دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دوران سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے تاہم ان حالات میں بھی اگر الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف ہی برسر اقتدار آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں حکومتیں کرنے والے کرسی کا ایجنڈہ لے کر تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اکٹھے ھوئے ہیں مگر وہ منہ کی کھائیں گے۔


سپیکر مشتاق احمد غنی کا مزید کہنا تھا کہ دس لاکھ روپے کے علاج معالجہ کی سھولت کچھ دنوں میں خیبر پختونخوا کے ہر شہری کو فراہم کی جائے گی۔ بحرانی کیفیت کی وجہ سے ہم عوام کو صحیح معنوں میں ڈیلیور نہیں کر سکے۔ عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بنی گالہ میں تھنک ٹینک ملکی بھتری کے لیے کام کر رہا ہے جبکہ کفایت شعاری کی پالیسی حکومت نے اپنائی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ہماری معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے، مہنگائی کی روک تھام کیلئے سبسٹڈی دینے کی غرض سے ہمیں مزید قرضہ لینا ہوگا، ہم ایسی پالیسی نہیں اپنانا چاہتے مگر مہنگائی کا گراف نیچے کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ 

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے اعلان کیا کہ وہ ملز اونرز کو پکڑیں گے۔ حکومت سب کام چھوڑ کر کر مھنگائی کے خاتمے میں جت گئی ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ مہنگائی کا بحران مصنوعی ہے جبکہ ملک چلانے کے علاوہ عمران خان کا کوئی سٹیک نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹائیگر فورس انتظامیہ کی معاونت کیلئے ہے، ٹائیگر فورس انفارمر ہو گی اور اس کی نشاندہی ہے کارروائی حکومت ہی کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صوبے کے ہر شہری کو اختیار ہے کہ کرپشن پکڑنے پہ انکوں کو انعام دیں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 892174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892174/ڈی-ا-ئی-خان-عوام-کو-ڈیلیور-نہیں-کر-پائے-مشتاق-غنی-کا-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org