QR CodeQR Code

کوئٹہ کے ایک گھر میں دیسی سی این جی پمپ کا انکشاف

15 Oct 2020 12:51

سوئی سدرن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کوئٹہ میں گھریلو لائن کے ذریعے سی این جی بیچنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے ایک گھر میں دیسی سی این جی پمپ کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں گھریلو کنکشن پر 4 کمپریسر لگا کر گاڑیوں میں سی این جی بھری جاتی تھی، سوئی سدرن نے کوئٹہ میں پہلا غیر قانونی سی این جی پمپ پکڑ لیا۔ سوئی سدرن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کوئٹہ میں گھریلو لائن کے ذریعے سی این جی بیچنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 
 


خبر کا کوڈ: 892178

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892178/کوئٹہ-کے-ایک-گھر-میں-دیسی-سی-این-جی-پمپ-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org