QR CodeQR Code

اپوزیشن نے پی آئی ڈی اے آرڈیننس کو ختم کرنے کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع کرا دی

15 Oct 2020 13:08

اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ سیکریٹریٹ میں ایک قرارداد پیش کی، جس میں متنازع پاکستان آئی لینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی آئی ڈی اے) آرڈیننس 2020ء کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق کے دو جزیروں کو تجارت اور سرمایہ کاری کے مرکزوں اور بین الاقوامی سیاحتی مقامات کی حیثیت سے ترقی دینے کے اقدام کو روکنے کی کوشش میں اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ سیکریٹریٹ میں ایک قرارداد پیش کی، جس میں متنازع پاکستان آئی لینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی آئی ڈی اے) آرڈیننس 2020ء کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گورنر سندھ عمران اسمعٰیل کو پیپلز پارٹی کی زیر قیادت سندھ حکومت سے معاملات حل کرنے کی ہدایت دی جانے کے چار روز بعد سینیٹ سیکریٹریٹ میں قواعد و ضوابط اور ضابطہ اخلاق کے رول 145 (2) کے تحت 5 اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 10 ممبران کے دستخط شدہ قرارداد جمع کرائی گئی۔
 


خبر کا کوڈ: 892180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892180/اپوزیشن-نے-پی-ا-ئی-ڈی-اے-ا-رڈیننس-کو-ختم-کرنے-کیلئے-سینیٹ-میں-قرارداد-جمع-کرا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org