0
Thursday 15 Oct 2020 13:08

اپوزیشن نے پی آئی ڈی اے آرڈیننس کو ختم کرنے کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع کرا دی

اپوزیشن نے پی آئی ڈی اے آرڈیننس کو ختم کرنے کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع کرا دی
اسلام ٹائمز۔ وفاق کے دو جزیروں کو تجارت اور سرمایہ کاری کے مرکزوں اور بین الاقوامی سیاحتی مقامات کی حیثیت سے ترقی دینے کے اقدام کو روکنے کی کوشش میں اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ سیکریٹریٹ میں ایک قرارداد پیش کی، جس میں متنازع پاکستان آئی لینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی آئی ڈی اے) آرڈیننس 2020ء کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گورنر سندھ عمران اسمعٰیل کو پیپلز پارٹی کی زیر قیادت سندھ حکومت سے معاملات حل کرنے کی ہدایت دی جانے کے چار روز بعد سینیٹ سیکریٹریٹ میں قواعد و ضوابط اور ضابطہ اخلاق کے رول 145 (2) کے تحت 5 اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 10 ممبران کے دستخط شدہ قرارداد جمع کرائی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 892180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش