0
Thursday 15 Oct 2020 13:30

سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارتکار دفتر خارجہ طلب

سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارتکار دفتر خارجہ طلب
اسلام ٹائمز۔ سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 14 اکتوبر کو بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 معصوم شہری زخمی ہو گئے تھے۔ سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 892187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش