QR CodeQR Code

امریکہ میں بے روزگار افراد کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی

30 Jul 2009 11:31

امریکہ میں بے روزگاری میں اضافے کی وجہ سے رواں ماہ صارفین کے اعتماد میں کمی ہو گئی۔ بدھ کو کانفرنس بورڈ کی رپورٹ کے مطابق عالمی کساد بازاری کے باعث ایک برس سے امریکہ میں بے روزگاری کی شرح میں متواتر اضافہ ہو رہا ہے اور 6 لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔


واشنگٹن:امریکہ میں بے روزگاری میں اضافے کی وجہ سے رواں ماہ صارفین کے اعتماد میں کمی ہو گئی۔ بدھ کو کانفرنس بورڈ کی رپورٹ کے مطابق عالمی کساد بازاری کے باعث ایک برس سے امریکہ میں بے روزگاری کی شرح میں متواتر اضافہ ہو رہا ہے اور 6 لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔ شہریوں کی آمدنی میں کمی کے باعث صارفین کے اعتماد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ صارفین کے اعتماد کا اشاریہ رواں ماہ 49.3 پوائنٹ سے گر کر 46.6 پوائنٹ ہو گیا جبکہ گذشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کا اشاریہ 54.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی معیشت کا کساد بازاری سے بحالی کی طرف جانے کے باوجود بے روزگاری کی شرح پر کنٹرول نہ ہونے کے باعث صارفین کے اعتماد کے اشاریہ میں کمی واقع ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 8922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/8922/امریکہ-میں-بے-روزگار-افراد-کی-تعداد-6-لاکھ-سے-تجاوز-کر-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org