0
Thursday 15 Oct 2020 16:22

نیب کا شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنیکا فیصلہ

نیب کا شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ نیب نے شہباز شریف کے خلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے نیب نے ریفرنس احتساب عدالت میں فائل کر دیا ہے۔ نیب کی جانب سے دائر کئے گئے ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوچکا ہے، شہباز شریف پر جو الزامات لگائے گیے وہ (قابل تحقیق) ٹریس ایبل نہیں ہیں اور ان کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، جبکہ انکوائری میں نامزد میاں عطاء اللہ اور میاں رضا عطاء اللہ سمیت متعدد افراد وفات پا چکے ہیں۔

نیب ریفرنس میں بتایا گیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف من پسند افراد کو 12 پلاٹ دینے سے متعلق انکوائری 20 سال سے التوا کا شکار تھی، نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ سمیت دیگر کے خلاف جون 2000ء میں انکوائری کا آغاز کیا تھا، ایل ڈی نے 1978ء میں موضع نواں کوٹ کی زمین گلشن راوی سوسائٹی کیلئے حاصل کی، اس کے عوض دس مرلہ کے پلاٹ فراہم کرنا تھے اور من پسند افراد کو خلاف قانون ایک ایک کنال کے پلاٹ دیئے گئے، نیب نے تفتیش شروع کی تو مبینہ طور پر پلاٹوں کی منسوخی کا حکم دے دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 892214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش