0
Thursday 15 Oct 2020 19:33
ابوالخیر محمد زبیر مزید 2 سال کیلئے ملی یکجہتی کونسل کے صدر منتخب

سراج الحق نے ٹائیگر فورس کو کشمیر جہاد کیلئے بھیجنے کا مطالبہ کر دیا

سراج الحق  نے ٹائیگر فورس کو کشمیر جہاد کیلئے بھیجنے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ ٹائیگر فورس کو مہنگائی پر کنٹرول کرنے کی بجائے کشمیر جہاد کیلئے بھیجا جائے۔ لاہور میں ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کہ اسلام آباد کس کی آہٹ ہے کہ حکمرانوں نے اسلام آباد کے راستے بند کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام رہی ہے، قیامت خیز تباہ مہنگائی عام آدمی کے بس سے باہر ہے، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہوا ہے حکومت نے تو وعدہ کیا تھا کہ شہریوں کو مرغیاں دے گی لیکن آج انڈے فی درجن 160 سے اوپر مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کو قیمتوں اور نگرانی کیلئے لانا غیر ضروری ہے، ٹائیگر فورس موجود ہے تو اسے کشمیر جہاد کیلئے بھیجا جائے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، رکاوٹیں ڈالنا غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے۔ سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا،
موجودہ حکومت نے وہی کام شروع کر دیا ہے جو اپوزیشن حکومت میں رہتے ہوئے کرتی رہی ہے، معلوم نہیں کہ اسلام آباد کس کے قدموں کی آپٹ سنائی دے رہی کہ کنٹئنر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کونسل کے مشترکہ اعلامیے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مدارس پر وقف بل کی مذمت کرتے ہیں، حکومت وقف بل کے نام پر مدارس اور مساجد پر حکومتی کنٹرول کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کو فرقہ وارانہ فسادات کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کو کونسل کا صدر اور لیاقت بلوچ کو سیکرٹری جنرل کے عہدے پر مزید ایک سال کیلئے توسیع دینے کی منظوری بھی دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 892216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش