0
Thursday 15 Oct 2020 17:24

مریم اور بلاول مولانا کی قیادت میں ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، تحریک انصاف

مریم اور بلاول مولانا کی قیادت میں ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، تحریک انصاف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے جلسے جلسوں کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچنے کے لئے بچت بازار مارکیٹس بند کرانے والے جلسے جلوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور فرزند زرداری مولانا کی قیادت میں ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، ملک کے حالات بہتر ہورہے ہیں، اپوزیشن کی دکانیں بند اور سیاسی موت قریب ہے، ایک جانب شادی ہال مارکیٹس بچت بازار کوسیل تو کیا جارہا ہے کہ کورونا نا پھیلے اور دوسری جانب جلسے جلسوں کی اجازت دی جارہی ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کے قول و فعل میں تضاد ہے، وزیراعظم اور اسد عمر کے اقدامات کو سہراہا گیا، آج مریم ہو یا ن لیگ کے دوسرے رہنما مولانا کے ساتھ مل کر ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ اعلان کرے اور احکامات جاری کرے کہ کورونا ہے یا نہیں۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیا، شہزاد قریشی، سعید آفریدی اور عمر عماری سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 892224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش