QR CodeQR Code

گپکار اعلامیہ کے دستخط کنندگان کی میٹنگ شروع، محبوبہ مفتی بھی شریک

15 Oct 2020 19:29

گپکار اعلامیہ اُس مشترکہ قرارداد کا نام ہے جو 4 اگست 2019ء کو نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، کانگریس، پیپلز کانفرنس وغیرہ نے اتفاق رائے سے پاس کی۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائشگاہ پر جمعرات سہ پہر کو اُن سیاسی لیڈروں کی مشترکہ میٹنگ شروع ہوگئی ہے، جنہوں نے گپکار اعلامیہ پر دستخط کرتے ہوئے جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کے لئے ایک ساتھ ”جد و جہد“ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کی اس کل جماعتی میٹنگ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی بھی شامل ہے جسے تین روز قبل رہا کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کانگریس لیڈر غلام احمد میر ناسازی صحت کی بنا پر میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے ہیں اور پارٹی نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ احمد میر کی غیر حاضری سے متعلق فاروق عبداللہ کو پہلے ہی مطلع کیا گیا ہے۔

گپکار اعلامیہ اُس مشترکہ قرارداد کا نام ہے جو 4 اگست 2019ء کو نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، کانگریس، پیپلز کانفرنس وغیرہ نے اتفاق رائے سے پاس کی۔ اس قرارداد میں جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ آج کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے محبوبہ مفتی، سجاد لون، یوسف تاریگامی، مظفر شاہ اور دیگر مین اسٹریم لیڈران فاروق عبداللہ کی رہائشگاہ پر موجود رہے۔ اس کے علاوہ نیشنل کانفرنس لیڈران حسنین مسعودی، محمد اکبر لون اور ناصر اسلم وانی بھی اجلاس میں موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 892237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892237/گپکار-اعلامیہ-کے-دستخط-کنندگان-کی-میٹنگ-شروع-محبوبہ-مفتی-بھی-شریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org