QR CodeQR Code

درہ آدم خیل، کوئلے کی کان میں دھماکہ، 2 مزدور جاں بحق

15 Oct 2020 20:19

زخمی مزدور کو انتہائی نازک حالت میں پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس شفٹ کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق، جبکہ ایک جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق آج درہ آدم خیل کے علاقے ٹنڈی کلی کی کوئلہ مائن نمبر 7 میں گیس بھرنے کی وجہ سے اچانک دھماکہ ہوا جس میں دو شخص جاں بحق اور ایک بری طرح جھلس کر زخمی ہوگیا۔ زخمی مزدور کو انتہائی نازک حالت میں پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس شفٹ کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 892246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892246/درہ-آدم-خیل-کوئلے-کی-کان-میں-دھماکہ-2-مزدور-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org