0
Thursday 15 Oct 2020 20:23

صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کے قافلے میں شامل گاڑی کھائی میں جا گری

صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کے قافلے میں شامل گاڑی کھائی میں جا گری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر محنت شوکت یوسفزئی کے قافلے میں شامل گاڑی کھائی میں گرنے سے تحریک انصاف کا ایک عہدے دار جاں بحق ہوگیا۔ گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں ایک جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ قافلے میں شامل گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری اور شدید زخمیوں کو سوات لے جایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سڑک گذشتہ کئی برسوں سے زیر تعمیر ہونے کی وجہ سے انتہائی خراب حالت میں ہے۔ یہ حادثہ بہرام درہ سے آمنی آتے ہوئے پیش آیا۔ زخمیوں کو آمنہ ہسپتال لایا گیا مگر وہاں کوئی سہولت موجود نہ ہونے کے باعث انہیں سوات منتقل کرنا پڑا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک زخمی فضل الرحمان جان بحق ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ قافلے میں پی ٹی آئی شانگلہ کی تمام لیڈرشپ موجود تھی۔ زخمیوں میں فضل الرحمان نامی شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ نیک عمل کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 892247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش