0
Thursday 15 Oct 2020 20:27

مظفرگڑھ، اربعین واک نکالنے پر گرفتار ہونے والے تین افراد ڈسٹرکٹ جیل سے ضمانت پر رہا 

مظفرگڑھ، اربعین واک نکالنے پر گرفتار ہونے والے تین افراد ڈسٹرکٹ جیل سے ضمانت پر رہا 
اسلام ٹائمز۔ چہلم اما م حسین علیہ السلام کے موقع پر اربعین واک نکالنے پر مظفرگڑھ کی علاقے خانگڑھ میں بیس سے زائد عزاداروں پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جن میں چار افراد کو پولیس نے گرفتار کر کے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ منتقل کردیا تھا، اس حوالے سے مظفرگڑھ کے تنظیمی رہنمائوں نے وکلاء کی معاونت سے تین افراد ڈاکٹر غلام شبیر، ملک اللہ وسایا اور راشد حسین کو ضمانت پر رہا کرالیا ہے، جبکہ باقی افراد کی عبوری ضمانتیں کرالی گئیں ہیں، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل ڈیرہ غازیخان کے ڈویژنل صدر سید ندیم حیدر نقوی اور صوبائی رہنما سید اختر بخاری بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ روز اربعین منڈا چوک سے میراں حیات تک اربعین واک کی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتارں کی تھیں، دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی بھی وفد کے ہمراہ مظفرگڑھ پہنچے جہاں اُنہوں نے مقامی افراد سے ملاقات کرکے حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ امام حسین کا چہلم منانے والے کوئی دہشت گرد نہیں، یہ لوگ کشمیری نہیں بلکہ پاکستانی ہیں، اُنہوں نے ہنجاب حکومت سے فی الفور ان مقدمات کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 892249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش