0
Thursday 15 Oct 2020 20:35

محکمہ صحت شمالی وزیرستان میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف

محکمہ صحت شمالی وزیرستان میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے محکمہ صحت میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرانشاہ میں سابقہ ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار اور موجودہ ایم ایس میرانشاہ ہسپتال ڈاکٹر سلطان نے غیرقانونی یعنی ریکروٹمنٹ اور سروس رولز کے خلاف 50 افراد کو بھرتی کیا ہے، تمام بھرتیاں خلاف قانون ہیں کیونکہ یہ سب صوبائی حکومت کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی کے دوران ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 5 سے 12 گریڈ تمام بھرتیاں 2020ء میں ہوئی ہیں اور ان تمام آسامیوں پر بھرتیاں محکمہ صحت کی اجازت اور اشتہار کے بغیر خفیہ طور پر کی گئی ہیں۔ سابق ڈی ایچ او اسرارالحق نے 29 افراد، جبکہ موجودہ ایم ایس ڈاکٹر سلطان نے 19 افراد کو بھرتی کیا۔ دوسری جانب سابقہ ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ جب میں اپنی سیٹ پر تھا تو کرپشن کی یہ کہانی اسوقت کیوں سامنے نہیں آئی، میں نے نئی بھرتیاں نہیں کی ہیں، البتٰہ بعض آسامیاں پر ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 892251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش