1
Thursday 15 Oct 2020 20:41

ملکی تاریخ میں قیدیوں کا سب سے بڑا تبادلہ شروع، 480 قیدی یمن پہنچ گئے

ملکی تاریخ میں قیدیوں کا سب سے بڑا تبادلہ شروع، 480 قیدی یمن پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ یمن کی انصاراللہ حکومت اور ریاض میں مقیم منصور ہادی کی سابق یمنی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے سبب یمنی قیدیوں کا پہلا قافلہ دارلحکومت صنعاء پہنچ گیا۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق یمنی فوج و مزاحمتی کمیٹیوں کے قیدیوں کا حامل ایک طیارہ "سیئون" ایئرپورٹ جبکہ مستعفی منصور ہادی کی حکومت سے متعلق قیدیوں کا حامل طیارہ "صنعاء" ایئرپورٹ سے بلند ہوا اور دونوں طیارے ایک ہی وقت میں متقابل ہوائی اڈوں پر اتر گئے۔ یمنی تاریخ میں ہونے والے قیدیوں کے سب سے بڑے تبادلے کا پہلا مرحلہ آئندہ ہفتے کے روز تک جاری رہے گا جس کے فورا بعد مزید قیدیوں کے تبادلے کے لئے مذاکرات شروع کر دیئے جائیں گے۔



یمن کی انصاراللہ حکومت اور مستعفی منصور ہادی حکومت کے درمیان طے پانے والے قیدیوں کے اس تبادلے میں آج کے روز منصور ہادی کے 250 قیدیوں کے بدلے یمنی سرکاری فوج اور مزاحمتی کمیٹیوں کے 480 قیدی صنعاء پہنچے ہیں جبکہ آئندہ کل کے روز صنعاء و عدن ایئرپورٹس پر منصور ہادی کے 251 قیدیوں کے بدلے یمنی فوج و مزاحمتی کمیٹیوں کے 200 قیدیوں کا تبالہ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے اس تبادلے کے پہلے مرحلے میں 1081 قیدیوں کو ریڈ کراس کی پروازوں کے ذریعے عدن، سیئون اور مأرب سے صنعاء اور اسی طرح صنعاء سے مذکورہ بالا ہوائی اڈوں پر پہنچایا جائے گا.سعودی میڈیا کے مطابق قیدیوں کے اس تبادلے کے دوران 14 سعودی اور 4 سوڈانی قیدی بھی رہا ہو کر ملک خالد بیس میں داخل ہو گئے ہیں۔ اس تبادلے میں صنعاء پہنچنے والے جنگی قیدیوں کا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ استقبال کیا گیا۔




خبر کا کوڈ : 892253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش