0
Thursday 15 Oct 2020 20:57

کے الیکٹرک کی من مانیوں کے پیچھے وفاقی و صوبائی حکومتوں کا گٹھ جوڑ شامل ہے، علامہ مبشر حسن

کے الیکٹرک کی من مانیوں کے پیچھے وفاقی و صوبائی حکومتوں کا گٹھ جوڑ شامل ہے، علامہ مبشر حسن
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے اشیائے خوردونوش وبجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومتی نااہلی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ کیا جا رہا ہے جو عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث ہے، حکومت کے انتظامی معاملات پر گرفت ڈھیلی پڑ رہی ہے جس نے مہنگائی مافیا کے حوصلوں میں اضافہ کر رکھا ہے، حکومت کو چاہیئے کہ وہ کورونا سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ انتظامی معاملات پر بھی کڑی نظر رکھے تاکہ کسی کو قانونی شکنی کا موقعہ نہ مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی بڑھنے کا جو لامتناہی تسلسل جاری ہے اس کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی ہر چیز خوفناک حد تک مہنگی ہوچکی ہے اور غریب آدمی دو وقت کی روٹی کے حصول کے لئے ناجائز ذرائع اختیار کرنے پر مجبور ہے۔

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سمیت تمام وزراء کے معاشی بہتری کے تمام تر دعوے طفل تسلی کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کراچی کے شہریوں پر ظلم ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام مذید مشکلات کا شکار ہوں گے، کے الیکٹرک کی من مانیوں کے پیچھے وفاقی و صوبائی حکومتوں کا گٹھ جوڑ شامل ہے، کے الیکٹرک کا ادارہ پرائیوٹ ہونے کے بعد اربوں ڈالر سالانہ کما رہا ہے جو غریب عوام کی جیبوں سے چوری کیا جاتا ہے، بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

علامہ مبشر حسن نے مزید کہا کہ معاشی حب کراچی بحرانوں کی زد پر ہے، شہر کی عوام ہر ماہ ایک نئے بحران کا سامنا کرتے ہیں، آٹا، پانی و بجلی بندش، پیٹرول بحران کی شکار عوام اب مزید مشکلات جھیلے گی، ساتھ ہی اشیائے خوردونوش اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کی کمر توڑ دے گا، حکمران خوف خدا کریں، شہر مختلف علاقوں میں اب بھی بے انتہا لوڈشیڈنگ کے باوجود عوام پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر بجلی بم گرایا جارہا ہے جو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، وفاقی و صوبائی حکومتیں آٹا، سبزی سمیت بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے، اب تک موجودہ حکمران اپنے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 892255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش