QR CodeQR Code

کراچی، پیپلز پارٹی رہنماؤں کی شیعہ تنظیموں کے وفد سے ملاقات، احتجاج مؤخر کرنیکی درخواست

15 Oct 2020 21:02

حکومتی وفد کیجانب سے سندھ بھر میں عزاداران حسینی پر قائم بےبنیاد مقدمات کے خاتمے اور تمام مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی پر شیعہ علماء و اکابرین نے باہمی مشاورت کے بعد موجودہ ملکی صورتحال اور وسیع تر قومی مفاد میں 16 اور 18 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی جانب سے مشیر وزیراعلیٰ سندھ سید وقار مہدی اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی پر مشتمل ایک وفد نے شیعہ علماء کونسل کے صوبائی دفتر میں ایس یو سی صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی اور دیگر شیعہ علماء و اکابرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے رہنماء علی حسین نقوی، میر تقی ظفر، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی، مجلس ذاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار قلندری اور علامہ رضی حیدر زیدی بھی موجود تھے۔

حکومتی وفد کی جانب سے سندھ بھر میں عزاداران حسینی پر قائم بےبنیاد مقدمات کے خاتمے اور تمام مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی پر شیعہ علماء و اکابرین نے باہمی مشاورت کے بعد وطن عزیز کے استحکام اور دشمن کی جانب سے پاکستان میں افراتفری پھیلانے کے منصوبے کو خاک میں ملانے کے لئے موجودہ ملکی صورتحال اور وسیع تر قومی مفاد میں 16 اور 18 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 892256

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892256/کراچی-پیپلز-پارٹی-رہنماؤں-کی-شیعہ-تنظیموں-کے-وفد-سے-ملاقات-احتجاج-مؤخر-کرنیکی-درخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org